دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،روزانہ کی بنیاد پر کیا کام کرے گا؟تفصیل جانئے

دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،روزانہ کی بنیاد پر کیا ...
دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،روزانہ کی بنیاد پر کیا کام کرے گا؟تفصیل جانئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرونا سے متعلق اپ ڈیٹس مشن کے ذریعے پہنچ رہی ہیں، کرائسز مینجمنٹ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کریگا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  ٹویٹ کرتے ہوئے  ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کوفعال کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوامی آگاہی اور سیفٹی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس چیلنج پر صرف اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام میکنزم اور سسٹم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ دفتر خارجہ نےاحتیاطی تدابیر اختیارکرتےہوئےمختار ناموں کی تصدیق کے سوا تمام  قونصلر سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ امور نے خصوصی سیکرٹری کی نگرانی میں کرونا وائرس سے متعلق تعاون کی غرض سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد