کرونا وائرس کا پھیلاﺅ، بلا ضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

کرونا وائرس کا پھیلاﺅ، بلا ضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے ...
کرونا وائرس کا پھیلاﺅ، بلا ضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بلا وجہ سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے سندھ پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سندھ پولیس کراچی سے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں سڑکوں پر ناکے لگائے جائیں گے اور عوام کو گھروں کے باہر تفریح سے روکا جائے گا۔ سڑکوں پر سفر کرنے والے افراد کو گھر سے باہر نکلنے کی وجہ بتانا ہوگی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے عوام کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ نقل و حرکت کم سے کم رکھیں، گاڑیوں اور سڑکوں پر 4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر کارروائی ہوگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی