کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،حکومت نے بزرگ پینشنرز کو خوشخبری سنا دی

کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،حکومت نے بزرگ پینشنرز کو خوشخبری سنا دی
کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،حکومت نے بزرگ پینشنرز کو خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے معمر افراد کی پنشن گھر تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مراد سعید نے کہا کہ 13لاکھ پنشنرزکو پنشن گھرتک پہنچائی جائے گی،بزرگوں کے لئے کورونا مہلک ہے،پنشن کی وصولی کے لیے انہیں کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے 451تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

مزید : قومی