وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی

وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل ...
وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بیرون ملک سے پاکستان آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ،اب پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ اور اسکریننگ ایئرپورٹ پر کی جائے گی ۔وزیراعظم نے فیصلہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کی مشکلات پرکیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے شر ط عائد کی تھی کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے کے خواہشمند افراد کو کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ لازمی لانا ہو گی جس کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔

مزید : قومی