وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں،ہم اوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف جارہےہیں:فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں،ہم اوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف ...
وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں،ہم اوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف جارہےہیں:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں،2 ہفتوں کیلئےاوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف جا رہے ہیں،مشترکہ لائحہ عمل بنانےکی ضرورت ہےجس کااطلاق تمام صوبوں پرہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبوں کیساتھ اجلاس میں فیصلہ ہواہے،ہم اوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف جارہےہیں،مشترکہ لائحہ عمل بنانےکی ضرورت ہےجسکااطلاق تمام صوبوں پرہونا چاہیے،آج این سی سی کی میٹنگ میں تمام وزرائےاعلیٰ وڈیولنک سے شریک ہوئے،حکومتی پریس بریفنگ کے دوران ہی سندھ حکومت نےلاک ڈاؤ ن کافیصلہ کرلیا،صورتحال کی نزاکت اس بات کا تقاضہ کرتی ہےاپنی اپنی سیاسی دکانوں کوبند کرلیں،مسئلےکوتمام سٹیک ہولڈرزاورحکومت کیساتھ ملکرہی حل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کویہ سمجھانا پڑےگا کہ سماجی طوررابطےنہ کرنا اُن کے مفادمیں ہے،حکومت اورلیڈرشپ اپنی اپنی ذات سےعمل درآمد کاآغاز کریں گے،مشترکہ لائحہ عمل بنانےکی ضرورت ہےجس کااطلاق تمام صوبوں پرہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے، بیرون ملک سےپروازوں کی آمد کافیصلہ جلد کرلیاجائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی