کورونا وائرس ،وزیر ریلوے نے مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس ،وزیر ریلوے نے مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا
کورونا وائرس ،وزیر ریلوے نے مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 ٹرینیں بند کی تھیں، اب ٹوٹل 34 ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔ملک میں کل 134ٹرینیں چلتی ہیں جن میں سے 34ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں اور اب 100ٹرینیں چلیں گی ۔ ملک میں مسافروں کی تعداد 2 لاکھ سے کم ہو کرایک لاکھ 65 ہزار ہو چکی ہے۔

مزید : قومی