’سماجی فاصلوں کا معاملہ ایک سال تک طویل ہوسکتا ہے‘ برطانیہ نے اعلان کردیا، کرونا وائرس سے ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟

’سماجی فاصلوں کا معاملہ ایک سال تک طویل ہوسکتا ہے‘ برطانیہ نے اعلان کردیا، ...
’سماجی فاصلوں کا معاملہ ایک سال تک طویل ہوسکتا ہے‘ برطانیہ نے اعلان کردیا، کرونا وائرس سے ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
برطانوی اخبار مرر کے مطابق برطانیہ میں ان 39 افراد کی جمعہ کو اموات ہوئی ہیں جن میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد برطانیہ میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
برطانیہ کے قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی جمعہ کو اموات ہوئی ہیں ان کی عمریں 50 سے 99 سال کے درمیان ہیں اور وہ پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، ان کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت کے مشیر برائے سائنس نے کہا ہے کہ Social Distancing (سماجی فاصلے) کا معاملہ ایک سال تک طویل ہوسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کو قرنطینہ سے فرار ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔