سروسز ہسپتال کی او پی ڈی بند ،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں سے ایسی اپیل کر دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سروسز ہسپتال کی او پی ڈی بند ،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں سے ایسی اپیل کر دی کہ ...
سروسز ہسپتال کی او پی ڈی بند ،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں سے ایسی اپیل کر دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورمیں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے او پی ڈی مستقل بند کرکے کورونا کا ونٹر قائم کردیا جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں سے بھی ایسی اپیل کر دی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کی  انتظامیہ نے او پی ڈی سروس بند کرتے ہوئے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معمولی نوعیت کی تکلیف کی صورت میں ہسپتال نہ آئیں البتہ اگر تکلیف بڑی ہے توہسپتال کی ایمرجنسی سے رابطہ کریں۔دوسری طرف سروسز ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے او پی ڈی بندکر کے آپریشنز ملتوی کر دیے ہیں،او پی ڈی بند اور آپریشن ملتوی ہونے کی صورت میں مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔دوسری جانب لاہور ہی میں واقع میوہسپتال،جنرل ہسپتال اور گنگارام کی او پی ڈیز میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور