وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی چھٹی بند کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی چھٹی بند کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی چھٹی بند کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ میں دو بار عوام کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جنوری کے بعد چین کی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں، چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کے باعث چین سے پاکستان میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا۔

مزید : قومی