کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،سندھ کے بعد ایک اور صوبے نے جزوی لاک ڈاون کردیا

کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،سندھ کے بعد ایک اور صوبے نے جزوی لاک ڈاون کردیا
کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ،سندھ کے بعد ایک اور صوبے نے جزوی لاک ڈاون کردیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں جزوی لاک ڈاون کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں تمام بڑے شاپنگ مالزاور مارکیٹیں تین ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ،صوبائی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتے کے لیے بند کردی گئی ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام ریسٹورنٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت جزوی لاک ڈاون کر چکی ہے اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قومی سطح پر لاک ڈاون کرنے ضروری قرار نہیں دیا ،ان کا کہنا ہے کہ اس سے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدوروں کو نقصان ہو گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی