8 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزمان کی پشت پناہی اور متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈالنے والے دو ملزمان گرفتار

8 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزمان کی پشت پناہی اور متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈالنے ...
8 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزمان کی پشت پناہی اور متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈالنے والے دو ملزمان گرفتار

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزمان کی پشت پناہی اور متاثرہ فیملی پر دباو ڈالنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ مندرہ میں درج بچے سے زیادتی اور فیملی پرمقدمہ درج نہ کروانے کیلئے دباؤ ڈالنے اور حبس بے جا میں رکھنے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او مندرہ اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے متاثرہ بچے کی فیملی کو حبس بے جا میں رکھنے والے دو ملزمان شاہ دین اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر بدفعلی اور فیملی کو حبس بیجا میں رکھنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔متاثرہ بچے کا والد اپنی فیملی کے ساتھ بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا،مقدمہ درج کروانے سے روکنے کے لیے بھٹہ مالکان اور ٹھکیدار نے اہلخانہ کو حبس بیجا میں رکھ کردباؤ ڈالا ، ملزمان سےمزیدتفتیش جاری ہے،ملزمان کےانکشاف پردیگرملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی