ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں:بلاول بھٹو زرداری

ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں:بلاول بھٹو زرداری
ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں:بلاول بھٹو زرداری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ سندھ کو آپ کی ضرورت ہے، سندھ کا محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چھ ماہ کے کانٹریکٹ پر طبی ماہرین کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرادئیے ہیں، سندھ کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی