’مرنے کے بعد میرے اعضا عطیہ کردیے جائیں‘ کشمیری رہنما یاسین ملک نے وصیت کردی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

’مرنے کے بعد میرے اعضا عطیہ کردیے جائیں‘ کشمیری رہنما یاسین ملک نے وصیت ...
’مرنے کے بعد میرے اعضا عطیہ کردیے جائیں‘ کشمیری رہنما یاسین ملک نے وصیت کردی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور ہمشیرہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک 4 روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں ، انہوں نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اعضا عطیہ کردیے جائیں۔
کشمیری رہ نما یاسین ملک کی ہمشیرہ اوروالدہ نے سرینگرمیں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ یاسین ملک کی والدہ نے بتایا کہ یاسین ملک 4 دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں،یاسین ملک نے کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ملاقات ہو،ان کے مقدمے میں نہ انہیں اور نہ ہی ان کے وکیل کو س±نا جا رہا ہے۔
یاسین ملک کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کے بھائی نے اپنے واکیل سے مقدمے کی پیروی چھوڑنے کا کہہ دیا ہے، یاسین ملک نے وصیت کی ہے وہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان دیں گے اور کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔ ہمشیرہ نے بتایا یاسین ملک نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اعضا عطیہ کردیے جائیں ۔

مزید :

قومی -