اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
ملتان (نیوز رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت 155.60روپے سے بڑھ کر 156.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر156روپے اور قیمت فروخت156روپے سے بڑھ کر156.30روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 186.50روپے سے کم ہو کر186روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید216روپے اور قیمت فروخت 218روپے پر بدستور برقرار رہی۔
ڈالر