اداکارہ اروشی روٹیلا چار ہزار بھارتی روپے کی پانی کی بوتل پیتی ہیں، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جانئے

اداکارہ اروشی روٹیلا چار ہزار بھارتی روپے کی پانی کی بوتل پیتی ہیں، اس کی کیا ...
اداکارہ اروشی روٹیلا چار ہزار بھارتی روپے کی پانی کی بوتل پیتی ہیں، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جانئے
سورس: Instagram/urvashirautela

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارائیں اپنے آپ کو خوبصورت اور فٹ رکھنے کیلئے کسرت اور بہترین غذائیت والے کھانے کو اپنی زندگی کا اہم حصہ رکھتی ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے وہ مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتی ہیں اور پہلی مرتبہ اداکارہ اروشی کے پانی کی ایک بوتل کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہےجس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا کچھ دن قبل دہلی سے ممبئی پہنچیں تو ایئر پورٹ پر صحافیوں نے ان کی تصویر بنائیں جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ان کے ہاتھ میں پانی کی ایک کالے رنگ کی بوتل ہے ، اس بوتل نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ جس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اروشی روٹیلا کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔

مزید :

تفریح -