گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکوں کا گروہ ہوائی فائرنگ کرتا ہوا لڑکیوں کے کالج میں داخل ہو گیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکوں کا گروہ ہوائی فائرنگ کرتا ہوا لڑکیوں کے کالج میں ...
گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکوں کا گروہ ہوائی فائرنگ کرتا ہوا لڑکیوں کے کالج میں داخل ہو گیا پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اکثر مقامات پر لڑکیوں کو کالج اور یونیورسٹی جاتے ہوئے مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے جس کی سب سے بڑی وجہ سہولیات کا فقدان اور سیکیورٹی کا ناہونا ہے لیکن گوجرانوالہ میں نہایت ہی افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکے موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ہاتھ میں اسلحہ تھامے لڑکیوں کے کالج پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میںگوجرانوالہ میں لڑکیوں کے مخصوص پنجاب کالج کے باہر کے مناظر کی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ہاتھوں میں اسلحہ تھام رکھاہے ، لڑکوں نے یہ حرکت لڑکیوں میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے کی لیکن بگڑے ہوئے امیر زادوں کے خلاف کارروائی کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
پنجاب کالج گوجرانوالہ کی ایک طالبہ نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی ہے تاکہ متعلقہ حکام نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں ،لڑکی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” میں پنجاب کالج فار ویمن کی طالبہ ہوں اور گوجرانوالہ میں طالباﺅں کو پیش آنے والی مشکلات کو عوامی سطح پر لانا چاہتی ہوں ، 13 مارچ 2021 کو کالج کا آخری دن تھا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ، اس دن دوپہر تین بجے کے قریب 100 کے قریب لڑکوں کا گروپ پنجاب کالج فار بوائز کی مختلف برانچوں سے آیا اور انہوں نے ہاتھوں میں اسلحہ تھام رکھا تھا جس سے وہ لڑکیو ں میں خوف وہراس پھیلاتے رہے ۔“
لڑکی کا کہناتھا کہ” یہ سب کچھ یہاں پر نارمل لیا جاتاہے اور سٹوڈنٹ کلچر کا حصہ سمجھا جاتا ہے ، لڑکے عادت کے طور پر لڑکیوں کی بسوں اور ویگنوں کا موٹر سائیکلوں پر پیچھا کرتے ہیں ۔لیکن اس مرتبہ لڑکوں نے حد ہی پار کر دی ، وہ بلڈنگ اور بسوں میں داخل ہو گئے ، انہوں نے لڑکیوں کو ہراساں کیا جبکہ شیشے بھی توڑتے اور چھتوں پر چڑھ گئے ، ان میں سے کچھ کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا جنہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ، ان لڑکوں نے طالباﺅں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا “۔
لڑکی کا کہناتھا کہ ” پنجاب کالج فار ویمن 2 کے گارڈز اور پروفیسرز نے ان لڑکوں کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ فرار ہو گئے ، میں نے ویڈیو بطور ثبوت ساتھ لگائی ہے ۔“

ویڈیو دیکھیں: