بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں جاتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ بیان کر دی 

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں جاتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ ...
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں جاتے ؟ پہلی مرتبہ وجہ بیان کر دی 

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم کی حال ہی میں ” ممبئی ساگا“ ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد اب ان کا ایوارڈ فنکشنز کے بارے میں حیران کن بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے اسے سرکس قرار دیدیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ میں ایوارڈ فنکشن کی عزت نہیں کرتا کیوں کہ یہ ایک مذاق ہے جہاں اداکار ڈانس کرتے ہیں اور پھر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مزاحیہ جوکس مارتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ یہ کررہے ہیں ضروری نہیں کہ غلط ہو تاہم میں ایسے فنکشز میں نہیں جاتا۔ جان ابراہم نے کہا کہ اگر میں ایوارڈ فنکشن میں جاو¿ں گا تو ایسا لگے گا کہ جوکر سرکس میں جارہا ہے، یہ اپنی عزت اور وقار کھونے کے مترادف ہے اور میں ایسا بالکل نہیں چاہتا۔

مزید :

تفریح -