میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصویر جو ٹویٹر نے بھی ہٹانے سے انکار کردیا

میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصویر جو ٹویٹر نے بھی ہٹانے سے انکار کردیا
میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصویر جو ٹویٹر نے بھی ہٹانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ کارڈی بی اور مصنفہ و سیاسی تجزیہ کار کینڈیس اوینز کے درمیان گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر تلخ کلامی ہوئی جس میں کارڈی بی سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی گھسیٹ لائی اور ان کی ایک برہنہ تصویر پوسٹ کر دی، جسے ٹوئٹر نے بھی ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینڈیس اور کارڈی بی کے درمیان گرامی ایوارڈ کی تقریب میں پرفارمنس کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس میں کارڈی بی نے میلانیا کی تصویر پوسٹ کر دی۔ 
یہ تصویر1996ءمیں میلانیا ٹرمپ کے ایک فرانسیسی میگزین میں شائع ہونے والے فوٹوشوٹ کی ہے۔اس برہنہ فوٹوشوٹ کی تصاویر 2016ءمیں ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ کینڈیس نے کارڈی بی کو اس کی گرامی ایوارڈز کی تقریب میں دی گئی پرفارمنس اور اس دوران پہنے گئے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر کارڈی بی نے میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے لباس کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے میلانیا ٹرمپ کی یہ برہنہ تصویر ہٹانے سے انکار کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ تصویر ٹوئٹر کے پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہے چنانچہ اسے نہیں ہٹایا جائے گا۔