سمبڑیال، خاوندنے شب برات پر فائرنگ سے منع کرنے پر بیوی کو قتل کردیا 

سمبڑیال، خاوندنے شب برات پر فائرنگ سے منع کرنے پر بیوی کو قتل کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)شب برأت پر فائرنگ سے منع کرنے پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا، فائر سرکے آر پار ہونے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متوفیہ لاہور میں تدفین کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شب برأت پر موضع بلگن کے رہائشی عدنان کے گھر کی چھت پر اس کی بیوی اقرا ء اور لاہور سے آیا اسکا والد منیر حسین، بھائی نعمان اوردیگر افراد آتش بازی دیکھ رہے تھے کہ خاوند عدنان نے فائرنگ شروع کردی جس پر بیوی اقراء بی بی نے منع کیا تو عدنا ن نے اس پر سیدھی فائرنگ کردی جو گولی سر میں لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ اقراء بی بی3سالہ بیٹی اور1سالہ بیٹے کی ماں ہے۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقتولہ کے والد منیر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے۔دریں اثناء مقتولہ اقراء بی بی کی نعش اس کے والدین نے لاہور لے جا کر تدفین کردی ہے۔
بیوی قتل

مزید :

صفحہ آخر -