رینالہ خورو، بس کی ٹکرے سے کار کو آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 4افراد جھلس کرجاں بحق 

رینالہ خورو، بس کی ٹکرے سے کار کو آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 4افراد جھلس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) بس کی یو ٹرن میں کھڑی تین کاروں کو ٹکر ایک کار کو آگ لگ گئی ایک ہی فیملی کے تین افراد جاں بحق ہو گئے واقعات کے مطابق چونیاں کی رہائشی ایک فیملی بارات کے ساتھ رینالہ آئی ہوئی تھی جب ان کی گاڑی عامر میرج حال رینالہ خورد کے قریب پہنچی اور یو ٹرن لینے کے لئے لائن میں لگی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں ایک تیز رفتار بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے ایگ گاڑی سوزوکی مہران میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ سے جھلس کرفیملی کا سربراہ ذوالفقار،اسکا 13سالہ بیٹا ابو حریرہ،11 سالہ ابو بکر اور  9سالہ اسد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کم عمر بچہ اور اس کی والدہ گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔حادثہ سے دوسری گاڑیوں میں موجود تین افراد زخمی بھی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کار حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -