شہباز اور نواز ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں‘ شہباز گل

شہباز اور نواز ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں‘ شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز اور نواز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے‘جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے‘ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور بھی نہیں ہے‘مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے جو مائنس ون کی سوچ رکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں انکے لیے  بلی کے خواب چھچھڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج بروز اتوار مالاکنڈ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
شہباز گل فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -