سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں آپریشنز،5دہشت گرد گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر بالخصوص پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 19انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جن میں 19 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ان مشتبہ افراد میں سے کالعدم تنظیم کے رکن وقاص کو راولپنڈی سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے432 گرام دھماکہ خیز مواد 11 انچز لمبی سیفٹی فیوز ایک ہینڈ گرنیڈ ڈیٹرنیٹر میچ باکس موبائل فون22 ہزار روپے برآمد کر لئے۔سی طرح کالعدم تنظیم ایس ایس پی (غازی فورس)سے تعلق رکھنے والے امیر اللہ کوسرگودھاسے گرفتار کر کے اس کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد 1240 گرام، 5 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، 8 فٹ سیفٹی فیوز، 01 پستول 30 بور معہ 10 گولیاں اور نقد 3740روپے برآمد کرلیا۔تیسرے مشتبہ شخص اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رکن عابد الرحمان کو ملتان سے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضہ سے ایک بارودی جیکٹ کالعدم تنظیم کا جھنڈا لیپ ٹاپ 2 ممنوعہ کتابیں 12 پمفلٹ اور1900 روپے برآمد کر لیے گئے۔ملزمنفرت انگیز مواد تقسیم کر رہا تھا اور لوگوں کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی ترغیب دے رہا تھا۔ تحریک طالبان کے ہی ایک اور رکن محمد جہانگیر کو کارروائی کر کے خانیوال سے گرفتارکر کے دھماکہ خیز مواد 350 گرام، 2 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، ایک پستول 30 بور معہ 6 گولیاں، 15 پمفلٹ اور1250روپے برآمد کر لیے گئے۔پانچویں مشتبہ شخص اورکالعدم تنظیم القاعدہ کے رکن محمد رحمت اللہ کو کارروائی کر کے نارووال سے گرفتار کیا گیا ملزم لوگوں میں نفرت انگیز مواد تقسیم کر رہا تھا اور لوگوں کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی ترغیب دے رہا تھا ملزم کے قبضہ سے 4 ممنوعہ کتابیں،القاعدہ تنظیم کے 7 اسٹیکرز 2 موبائل فون،ایک عدد بس ٹکٹ اور 3200روپے برآمد کرلیے۔
دہشت گردگرفتار