ملتان: پرانی دشمنی پر دکاندار قتل، حادثات میں دو افراد جاں بحق
ملتان،رحیم یار خان،لیاقت پور (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ساؤنڈ سسٹم کے سوئچ سے کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ریسکیو عملہ نے ہلاکت کی تصدیق کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز کوٹلہ پٹھان کا رہائشی 14 سالہ محمد علی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
جوکہ 87 بنک روڈ چک 99 دربار کے علاقہ میں ساؤنڈ سسٹم کا سوئچ لگا رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر محمد علی کی ہلاکت کی تصدیق کرکے لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔تحصیل لیاقت پور کا رہائشی 50 سالہ عبدالرشید اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلے جارہا تھا کہ قومی شاہراہِ پر تیز رفتار منی کوچ نے بے قابو ہوکر اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں عبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرارہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔دہلی گیٹ کے علاقے منظور اباد میں گزشتہ روز دکاندار فہیم اپنی دکان پر موجود تھا۔اسی اثنا میں ملزم ذاکر آگیا۔جس نے چاقو سے اس کے سینے پر وار کیئے۔اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پولیس اگئی۔جہنوں نے زخمی کو تشویش ناک حالت میں گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال میں منتقل کیا۔جہاں زخمی تاجر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔جبکہ اسی دوران حملہ آور ذاکر نے فرار ہونے کی کوشش کی۔تو وہاں کے لوگوں نے اسکو پکڑ لیا۔جسکو دہلی گیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حادثات