ن لیگ کا لانگ مارچ،کارکنوں کو یوسی سطح پر متحرک کرنے کا فیصلہ
وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن ہاوس (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قائدین کے حکم کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں حلقہ پی پی 234 کے یوسی لیول تک کے ورکرز اور ونگز کی لانگ مارچ میں شمولیت اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس خان لغاری نے وڈیو لنک کے ذریعے شمولیت کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے پلان ترتیب دیا اور یوسی لیول تک کے ورکرز کو موبلائز کر کے کمیٹیوں کی تشکیل دی۔اجلاس میں میاں آصف خورشید، صدر پی پی 234 چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری میاں آفتاب بورانہ، میاں نیرب خورشید، چوہدری شاہد نیاز، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شیخ ظفر شہزاد، چوہدری آصف، اکبر سندھو، عمر جٹ، کریم بخش لنگڑیال، جنرل سکیرٹری SMT میاں ابراہیم، راو اکرام، چوہدری سعید، بابا حنیف سندھو، سجاد انور گجر، یسین غوری، راو شعیب، چوہدری عباس، ملک سلیم بھارا، چوہدری مصطفی، ملک شاہد اعوان، طارق گرامی، غلام شبیر ملوکا، عدنان حفیظ، راو محمد عمران نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم بھرپور طریقے اور پوری قوت سے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔اور 26 مارچ کو علی الصبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔اجلاس میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ اور پارٹی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
فیصلہ