نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا، شہاب الدین سہیڑ
لیہ(نمائندہ پاکستان)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا ہے ملک وقوم کی ترقی کے لئے اپنی نوجوان نسل کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا ناگریز تقاضہ ہے جس کے لئے حکومت پنجاب جامع اور ٹھوس اقدامات کررہی ہے،نئے تعلیمی اداروں کے قیام سے نہ صرف علم کوفروغ حاصل ہوگابلکہ بچیوں کو گھرکی دہلیزپر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسرہوں گی۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین راجن شاہ لیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزعمیرعاصم،پرنسپل گورنمنٹ کالج لیہ پروفیسر ڈاکٹرسجادحسین اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہاکہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کی ترقی اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے بہرہ مند کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی معاشر ے میں عورت کاکرداربہت بلندو توانا ہے ایک عورت ہی پڑھے لکھے معاشرے کی بہترین بنیادرکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بات کے پیش نظر علاقہ میں طالبات کے لئے خواتین کالج کاقیام عمل میں لایاگیا ہے جس کے علاقہ کی بچیوں کوگھرکی دہلیز پرہی اعلی تعلیمی سہولیات میسرہوں گی اور علاقہ کا تعلیمی شعوربھی بڑھے گا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہاں کی بچیوں دور کاسفر نہیں کرنا پڑے گا بلکہ گھرکی دہلیزپربہترین تعلیمی سہولیات میسرہوں گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 14کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے 24ماہ کی قلیل مدت میں یہ تعلیمی ادارہ مکمل ہونے پر محکمہ بلڈنگ و متعلقہ انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کالج کی تعمیرپر حکومت پنجاب اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین خان سیہڑ کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے آخر میں کالج میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے اور دعامانگی گئی۔
شہاب الدین