میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،71صارفین کو رگڑا
ملتان (سپیشل رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 71صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 12 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ عائد۔3 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔18مارچ 2022ء کو ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو245060روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل21بجلی چوروں کو308587روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو20000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 5صارفین کو178422روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 8بجلی چوروں کو119886روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 11صارفین کو 171000 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 15بجلی چوروں کو180000روپے جرمانہ عائداور خانیوال سرکل میں ایک بجلی چور کو16000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا