ملتان،ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے وبال جان،حادثات میں اضافہ

ملتان،ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے وبال جان،حادثات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع  نگار)ملتان شہر میں چلنے والی ناقص ٹریکٹر ٹرالیاں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بننے لگیں، ہیڈ سکندری نالہ پر چلتی ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر ٹوٹ کر قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ لے کر جا رہا تھا کہ اچانک اس کا اگلا ٹائر ٹوٹ گیا اور قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان بلال بے قابو ہو کر زمین پر گرا اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، ریسکیو نے نوجوان کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، ملتان شہر میں چلنے والی سینکڑوں ٹریکٹر ٹرالیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے لیکن ان کی فٹنس جانچنے کا کوئی نظام تک نہیں ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اضافہ