ہوائی فائرنگ کرنیوالے دولہا سمیت 2 ملزمان گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت 2 ملزمان گرفتار۔نواں کوٹ پولیس کو ہوائی فائرنگ کی 15 کال موصول ہوئی پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا دوست سمیت حوالات بند ملزمان حسنین اور بابر کے قبضہ سے پسٹل و گولیاں اور خول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے بہت سی زندگیاں لقمہ اجل بن چکی ہیں ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن پر پابندی عائد ہے قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔