سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ لاہورہائی کورٹ میں متفرق درخواستوں زیر سماعت ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی جائے عدالت نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں بطور ملزم نامزد پولیس اہلکاروں نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزم کیپٹن (ر) عثمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔