ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج

ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کی خاتون جج عبہر گل خان نے ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں،جن ملزموں کی ضمانتیں خارج کی گئی ہیں ان میں اعجاز،موسیٰ مسیح اور رانا تفسیر شامل ہیں،ملزمان نے جیل سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے ایف بی آر میں تعینات ڈپٹی کمشنر سلمان نوید بٹ پر قاتلانہ حملہ کیا،ملزمان کا ایف بی آر میں کام تھا،کام نہ ہوا تو ملزمان نے ڈپٹی کمشنر پرحملہ کر دیا،ڈپٹی کمشنر پر آفس سے نکلتے ہوئے فائرنگ کی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -