سابق ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف اثاثہ جات کیس‘گواہان جرح کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پردیگر گواہان کو جرح کیلئے طلب کر لیاگزشتہ روزملزم کے وکیل نے گواہان سے بیانات پر جرح کی، نیب کے پراسکیوٹر اسد اللہ خان نے یاسر شبیر سمیت نیب کے تین گواہ عدالت میں پیش کئے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے نیب کے ریفرنس کے مطابق احد خان چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔