سری لنکن شہری کوقتل اور جلانے کے کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت دیگر گواہوں کو جرح کے لئے طلب کرلیا انسداد دہشت گری عدالت کی خاتون جج نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اورچھ گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔