گارڈن ٹاؤن، پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

گارڈن ٹاؤن، پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ما ڈل ٹا ؤ ن وقا ر کھر ل کی ہد ایت پرگارڈن ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں شاہ زیب، عمر، احد اور عباس شامل ہیں۔ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار نے بتایا کہ ملزمان سفید پتنگوں کے زریعے رات کے وقت پتنگ بازی کرتے تھے ملزمان سے سفیدرنگ کی 400 پتنگیں اور 15 ڈور کے پننے برآمد ہوئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔وقار کھرل کا کہنا تھا کہ دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور 15 پر کال کریں۔

مزید :

علاقائی -