پی ٹی آئی لاہورکی تنظیم کی تباہی کا سبب اعجاز چوہدری ہیں،زمان نصیب

  پی ٹی آئی لاہورکی تنظیم کی تباہی کا سبب اعجاز چوہدری ہیں،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) حلقہ پی پی 146 پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب نے سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور کی پی ٹی آئی تنظیم کی تباہی کا موجب سابق صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری کو قرار دیا ہے۔ سابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر و دیرینہ رہنما ملک زمان نصیب نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری نے ذاتی طور پر۔طاقتور ہونے اور اپنوں کو نوازنے کیلئے پارٹی مفادات قربان کردیئے۔ کارکنوں نظریاتی پارٹی رہنماوں کی شنوائی نہ ہونے سے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم کا مورال ڈاون ہوا۔ گراس روٹ سطح پر بنیادی پارٹی اسٹرکچر تاحال مسائل سے دوچار اور پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کے غلط فیصلوں کا شاخسانہ بن چکا ہے۔ پیرا شوٹرز اور سفارشیوں کو نوازنے اور کارکنوں کی آواز نہ سننے کی روش نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کیلئے قربانیاں دینے والے رہنماوں اور کارکنوں کو چن چن کر سائیڈ لائن کیا گیا۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے لاہور کی تنظیم کو نہ پروان چڑھا سکے اور نہ ہی میرٹ پر نامزدگیاں یقینی بناسکے۔ غیر دانشمندانہ فیصلوں کا خمیازہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخاب میں بھگتنا پڑے گا۔