اسلاموفوبیا کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے:سید سعید الحسن

اسلاموفوبیا کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے:سید سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(فلم رپورٹر) وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ”اسلامو فوبیا“ کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بالخصوص اقوام متحدہ نے پاکستان کی سرکردگی میں "اسلامو فوبیا" کی بیخ کنی کے لئے ”15 مارچ“کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا خیر مقدم کرتے اور ”یوم تشکر“ مناتے ہیں۔ ”اسلاموفوبیا“ کی بیخ کنی سے تمام مذاہب کے پیشواؤں اور ادیان کو متقداؤں کا وقار محفوظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مکالمہ مثبت رویوں کی تشکیل کا باعث ہوگا۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے محراب ومنبر کا کردار کلیدی اور اساسی ہے۔دینی اقدار وروایات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مدارس،مساجد اور خانقاہوں کے استحکام کویقینی بنائیں گے۔ ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لئے دینی طبقات اور سرکاری ادارے مل کر کوشاں رہیں گے۔ مغربی دنیا میں اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے دوری کو "اسلامو فوبیا"کے نام سے، باقاعدہ ایک اصطلاح کے طور پر پہچانا جانے لگا ہے۔”فوبیا“بنیادی طور پر ایک مرض ہے، جس میں بعض مخصوص اور اجنبی چیزوں سے انجانا ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے، اہل مغرب گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق اس میں مبتلا ہیں۔وفاقی مذہبی امور کی ہدایت پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام مساجد کے علمائکرام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کہ وہ آنے والے جمعتہ المبارک کے خطبات میں اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام فوبیائکے تدراک کے لئے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کی منظوری پر یوم تشکر منائیں اور عوام الناس کو اسلام قرارداد کی منظوری و اہمیت سے روشناس کروائیں۔ نیزاپنے خطبات میں اقوام عالم خصوصاً یورپی ممالک کو اسلام کے حقیقی تصور سے روشناس کروانے کیلئے اسلام کے تصور انسانیت اور تکریم انسانیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالیں۔