جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں سالانہ کوئز مقابلے
لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤن شپ لاہورمیں سالانہ کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں 60سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں 30ٹیمیں طلباء کی اور 30 طالبات کی تھی اس کوئز کی خاص بات یہ تھی کہ کوئز میں پوچھے گئے 100فیصد سوالات کورس میں سے تھے۔اس پروگرام میں طالبات کی ٹیموں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زیادہ مقابلے جیتے اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف کاروباری شخصیت طاہر سعید بٹ تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء سے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے مسلسل محنت اور ایمانداری بنیادی چیزیں ہیں۔ دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے اس کی بنیادوں میں ان کی محنت اور پسینہ شامل ہے محنت کے ساتھ اگر ایمانداری کا عنصر بھی شامل ہو جائے تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔ پروگرام کے آخر میں انہوں نے کامیاب طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔