بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے زیر اہتمام ملک گیرسپورٹس گالا 

بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے زیر اہتمام ملک گیرسپورٹس گالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ملک بھرمیں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے تحت ہفتہ کھیل کا انعقاد کرایا گیا۔ملک بھرمیں پھیلے بیکن ہاؤس کے تمام کیمپسز میں، ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس سپورٹس گالاکا مقصد روایتی کھیلوں کی بحالی اور طلبا میں پاکستانی ثقافت کو بیدار کرنا تھا۔سپورٹس ویک 14سے 18مارچ تک جاری رہا جس میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان،پشاور، اسلام آباد، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں قائم 100 سے زائد بیکن ہاؤس کیمپس سے تعلق رکھنے والے ایلیمنٹری لیول، پرائمری، پری پرائمری اور مڈل سکول لیول کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ہفتہ کھیل کے دوران کبڈی، کوکلا شپاکی،ا سٹاپو، رسہ کشی، پٹھوگرم، ککلی کلیر دی، گلی ڈنڈا، آنکھ مچولی، اونچ نیچ، برف پانی، بندر کلا، لنگڑی پالا اور پکڑن پکڑائی جیسے روایتی کھیل پیش کئے گئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر علی احمد خان نے کہا کہ ”بیکن ہاؤس میں روایتی کھیلوں کا ہفتہ ملکی نوجوانوں میں علاقائی کھیلوں کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی صحت کے لیے سازگار اور نوجوانوں میں ٹیم ورک کو تقویت دیتی ہیں۔