عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا
لاہور (پ ر)عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس منتظمہ کا ایک اہم اجلاس آج بروز اتوار بعدنماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور میں مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت میں منعقد گاجس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی داکٹر حافظ عبدالقدیر،ڈاکٹر سمیع اللہ فراز،عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کنوینئر ڈاکٹر خالدہ جمیل، مولانا مجیب الرحمن اور حافظ محمد اقبال سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی تنظیمی صورت حال اور دیگر امور کے بارہ میں غور و خوض اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔