سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چمپئن شپ میں 
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ا تھلیٹکس چمپئن شپ 26 مارچ کو بھارت میں کھیلی جائیگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر و چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجرجنرل (ریٹائرڈ)محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں،جس میں 7 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اورمالدیپ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اپنے، اپنے ممالک میں جاری ہیں۔ اور قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کلیم اختر،سہیل عامر،عامر عباس،شیر خان،محمد عرفان،محمد اختر اور ارمغان علی شاہ شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض رفیق احمد انجام دے رہے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی 23 مارچ کو بھارت کے لئے رووانہ ہونگے۔ 


 رونالڈو،زخمی ہوگئے
فٹبال چیمپئنز لیگ میں حریف اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہی ٹیم کپتان کا سر منہ پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، گول برابر کرنے کا جذبہ لیے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اِن ایکشن تھے کہ ان کی اپنے ہی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگوئر سے ٹکر ہو گئی۔کپتان کا سر منہ پر لگنے سے پرتگالی پلیئر شدید زخمی ہو گئے اور تکلیف سے کراہتے ہوئے باہر چلے گئے۔


 ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 23 مارچ  سے شروع
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 23 مارچ کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی کھیلا جائیگا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایونٹ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔


 ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 28 مارچ سے شروع
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔


برائن میکیور نے تاریخ رقم کر دی
کینیڈا کے اسکئیر برائن میکیور نے ونٹر پیرا اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ 16 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ برابر کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے گیرذ شون فیلڈر نے بنایا تھا۔ برائن میکیور نے بیجنگ ونٹر پیرا اولمپکس میں 3گولڈ میڈلز حاصل کئے، جس کے بعد ان کے گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد 16ہو گئی ہے۔ اس تاریخ ساز کارنامنے کے بعد میکیور نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اب بھی حریف ہیں، لیکن میں اب تھک چکا ہیں۔


دیسی کشتیوں کا انعقاد،50  پہلوان  شریک
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیسی کشتیوں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں 30 سال تک کے پچاس پہلوانوں نے حصہ لیا، کشتی جیتنے پر پہلوان بھنگڑا ڈالتے رہے۔پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ہونے والے دیسی کشتی کے مقابلوں میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے چھ سال سے 30سال تک کے 50 پہلوانوں نے حصہ لیا۔ 


پریباس اوپن ٹینس،ماریہ سکاری نے میدان مار لیا
پاؤلا بیڈوسا نے سارا سوربیس تورمو، مارکیتا ونڈروسووا نے اینت کونٹاویٹ اور ماریا سکاری نے پیٹرا کویٹووا کو شکست دے کر بی این پی پریباس ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، سنگلز مقابلوں کے تیسرے  راؤنڈ میں سپین کی پاؤلا بیڈوسا نے ہم وطن حریف سارا سوربیس تورمو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 1-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ 

مزید :

ایڈیشن 1 -