کوٹ ادو:بااثر شخص کے غنڈوں کا غریب کی اراضی پر دھاوا،جھونپڑی کو آگ لگا دی گئی، سامان جل کر خاکستر
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی موضع پتی دڑہ کے رہائشی غلام فرید ہتوانی نے اپنے ہمسائے عبدالحق نوازلدھانی اور سلیم لدھانی کے ہمراہ پریس کلب کوٹ ادو میں الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
نے منور حسین گورمانی سے 4ماہ قبل 44 کنال اراضی خرید کرکے اس سے قبضہ حاصل کیا جس کی رجسٹری نمبر12365اس کے پاس موجود ہے،غلام فریدہتوانی نے الزام عائد کیا کہ 14 مارچ کی شب بااثر شخص کے گن مینوں اسماعیل کھیارا، ریاض شاہ،غلام یسین اور منظور بھنگڑ 2معلوم اور4 پولیس ملازمین کے ہمراہ آتشیں اسلحہ موقع پر آگئے اور ان کے بچوں کو دھکے دے کر وہاں سے نکال دیا اور رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی، مزاحمت پر رقبہ میں موجود چھونپڑی کو آگ لگا دی جس سے جھونپڑی میں رکھا سامان چارپائی بسترے اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گئے جبکہ رقبہ میں لگا نلکا وہاں پڑا ٹینٹ اور سولر پلیٹیں اٹھا کر فرار ہو گئے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس سنانواں ان کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور آئے روز پولیس وہاں پر پہنچ جاتی ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے،متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی اومظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور وہاں پر گھریلو سامان کو جلانے پر بااثر شخص کے گن مینوں اور ان کے ساتھیوں سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
آگ