احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف مشتعل کھلاڑیوں کی بڑی ریلی

احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف مشتعل کھلاڑیوں کی بڑی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 211ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی زیر قیادت ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی منحرف ایم(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کے پاس سے شروع ہوئی اور جو تحریک انصاف کا ضلعی آفس نگانہ چوک تک نکالی گئی ریلی میں عہدیدران و کارکن نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی دھرنا اورمظاہرہ بھی کیا گیا اور منحرف ایم این ایز ملک احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون کے پتلے جلائے گئے اور ان دونوں کے ضمیر کا علامتی نماز جنازہ پڑھایا گیا۔ یونین کونسل کے سینکڑوں ووٹرز تحریک انصاف نے اس ریلی میں شرکت کرکے عمران خان سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا۔اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اب اس ضمیر فروش مکار رکن اسمبلی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رھے گا۔اگر اس نے حلقہ میں اپنا بھیس بدل کر آنے کی کوشش کی تو عوام انکا گندے انڈوں سے استقبال کرتے ہوئے اسکا محاسبہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ھے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں صلاح الدین ایوبی کیطرح پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے عمران خان پاکستان کو ان طاقتوں سے آزاد کروانا چاہتا ہے جنہوں نے ہمیں غلام بنایا ھوا تھا۔بیرونی طاقتیں عمران خان کو گرانے کیلئے اس پی ڈی ایم کو اپنا آلہ کار بنایا ھوا ھے تاکہ پاکستان دوبارہ غلامی میں رہے اور پاکستانی چور سیا ستدانوں کے بیرون ممالک اثاثے بھی محفوظ رہیں۔۔عمران خان کا یہ بیانیہ ھے کہ وہ پاکستان کی بات کر رہا ہے عوام کی بات کر رہا ہے و اسلام کی بات کر رہا ہے تو ایسے لوگ جو اس نازک موقع پر عمران خان کی ٹکٹ و نام ہے منتخب ہوئے وہ قانونی و آئینی طور پر پابند ہیں کہ وہ عمران خان کیساتھ کھڑے رہیں لیکن ان ضمیر فروشوں کو اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں اور وہ اس ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ھم ایسا کرنے نہیں دیں گے۔۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ آج بھی وقت ہے کہ وہ سندھ ہاوس سے نکل کر وزیراعظم عمران خان سے قوم سے اور اپنے حلقہ کے لوگوں سے معافی مانگیں تو ھم انکی واپسی کا راستہ کھول سکتے ہیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو یہ سب ضمیر فروش عوام کے غضب و غصے کا انتظار کریں جس کا آج چھوٹا سا ٹریلر انہوں نے دیکھ لیا ہے۔یہ احتجاج شروع ہو گیا ہے اس احتجاج کو یونین کونسل کی سطح تک بڑھائیں گے جس میں ان لوٹوں و ضمیر فروشوں کی اصلیت بتائیں گے اور عمران خان کا پیغام دیں گے۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، چیئرمین طاہر حمید قریشی، یوتھ لیڈر راو یاسر علی، چوہدری ابرار حسین، چوہدری جمیل گجر، یاسر خان، ملک مرتضی اٹھنگل، ریاض بھٹی ڈاکٹر عارف ہانس، شہریار بھٹہ، سید اقبال حسین بخآری، شیخ فیصل مغیث، ملک لیاقت علی متیلا، ندیم قیصر سمرا، عزیز خان مہمند، گلزار خان، بابر بھٹی، غلام رسول سمرا، ملک ذوالفقار نانڈلہ، نوابزادہ تنزیل خان، رانا شیراز خان، راو بلال احمد، غلام عباس اٹھنگل، سجاول خان، ذیشان حیدر، عابد چوہان، ملک مقبول انجم شیخانہ، ڈاکٹر رمضان بھٹی، ملک فلک شیر کھنڈ، ملک اکبر بوہنہ مظہر عباس اٹھنگل، ملک ساجد بھٹی، مہر آصف بھٹی، ملک مدثر راں، ملک تنویر نانڈلہ، مہر دلاور نذر میکن، ملک اجمل و دیگر اہلیان حلقہ و معززین نے شرکت کی۔پی آئی کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاکہ میرے گھر پر حملے کی دھمکیاں دینے اور احتجاج کرنے والے بتائیں،میرا کونسا مطالبہ ناجائز اور آپ کا جائز ہے۔ احتجاج میں شریک میرے بھائی ملک عاصم حسین ڈیہڑ نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے اس پر اور اس کے دوست راؤ یاسر پر جو خالد جاوید کا انویسٹر بھی ہے، تھانہ بی زیڈ میں آٹھ مقدمات درج ہیں،غریبوں اور بیرون ملک مقیم لوگوں کی زمینوں پرقبضوں بارے گور نر نے ایکشن لیا،گورنر چودھری سرور کے حکم پر راؤ یاسر اور میرے بھائی ملک عاصم ڈیہڑ پر آٹھ مقدمات درج ہوئے۔اگر میں انصاف پسند نہ ہوتا،رسہ گیر سیاستدان ہوتا تو اپنے بھائی کی سپورٹ کرتا مگر میں نے حق کا ساتھ دیا۔ میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوا،قبضہ مافیا کے سر پرست اپنے بھائی عاصم ڈیہڑ کے ساتھ نہیں۔ ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاخالد جاوید وڑا ئچ جہانیاں سے کونسلر کا الیکشن ہار کر ملتان آیا،بڑے خواب دیکھنا شروع ہوگیا ہے۔اس کے سارے خواب ڈراؤنے ہوگئے، انہی لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہوئی، عمران خان ناکام ہوا۔ 
ریلی