حاصل پور،اے ایس آئی کی کارروائی،غریب شہری حوالات بند
حاصل پور (نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر پولیس کے اے ایس(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
آئی نے خاتون سے سازباز کرکے غریب شہری کو حوالات میں بند کر دیا اوراسکے مکان پر قبضہ کرا دیا۔متاثرہ شخص پریس کلب پہنچ گیا تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار محمد ریاض رہائشی چک نمبر 13 فورڈ واہ حاصل پور نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کسی کام کے سلسلہ میں محمد پناہ اڈہ پر بیٹھا تھا کہ تھانہ صدر پولیس کا ڈالا اکر رکا اور ڈرائیور غلام مرتضی و دیگر کانسٹیبل نے گالی گلوچ اور تشدد کرتے ہوئے ڈالا میں بیٹھا کر تھانہ صدر لے آئے تھانہ میں جمال ASI نے شہناز بی بی کی فرضی من گھڑت درخواست پر انسدادی کاروائی کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ممتاز وغیرہ اور عورت کے پاں پکڑ لو اور معافی مانگ لو ورنہ مقدمہ برداشت کر لو لیکن اس کے باوجود فرضی درخواست بنا کر انسدادی کاروائی کرتے ہوئے جیل میں بند کر دیا اورپھرشہناز بی بی نے پولیس سے ملکر میرے مکان پر قبضہ کرلیا۔متاثرہ شخص محمد ریاض نے وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب DIG بھاول پور۔Dpo بھاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کے ذمہ دار افراد جمال ASI مرتضی ڈرائیور و دیگر کے خلاف انکوائری کر کے بھرپور ایکشن لیا جائے اور میرے مکان پر قبضہ واگزار کرایا جائے اس موقع پر شاکر علی بھٹی۔عثمان احسن و دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے۔
بند