فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن، جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان بہاولپور(سپیشل رپورٹر،بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ پنجاب محمد سیف کی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں ہوٹل،ملک شاپ،کریانہ سٹورز کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیا پائے جانے پر11ہزارروپے کیجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج  کی ہدایت پر خصوصی آپریشن جاری۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیموں کے کوٹ ادو،چوک سرور شہید پر ناکہ لگاکرجدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 4130لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہناتھاکہ موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ کوٹ ادو اور گردونواح سے مظفرگڑھ سپلائی کیاجارہاتھا۔ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سیہرصورت روکاجائیگا۔ عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے5ہزارروپے کا جرمانہ غیر معیاری اشیا پائے جانے پر کیا گیااورساتھ ہی32لٹرفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں سپرسٹورز،کرہانہ سٹورز پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر24ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیااور24کلوملاوٹی چائے کی پتی،10کلو کینڈیز،18لٹرکابونیٹڈڈرنک اور30کلو غیرمعیاری بیکری اشیا موقع پر تلف کردی گئی۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نیہوٹل اور پان شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے17ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیا کے استعمال پر کیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ملک شاپ اور کریانہ سٹورزپرکارروائی کرتے ہوئے13ہزار500روپیکاجرمانہ عائدکردیااور25لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں  بھی ہوٹل،ملک شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئیغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر47ہزارروپیجرمانہ عائد کردیا گیااور ساتھ ہی 100لٹرملاوٹی دودھ کو تلف کردیاگیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ملتان میں 2 معروف ہوٹلز کو کھانوں کی تیاری میں ایکسپائرڈ سوسز، چائنہ سالٹ اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر 30، 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ خوراک کو مناسب ٹمپریچر پر سٹور نہ کرنے، حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح مزید کھلے مصالحہ جات کا استعمال، فریزر میں ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی، واشنگ ایریا میں گندگی اور بدبو پائے جانے پر 2 ریسٹورنٹس کو 10، 10 ہزار جبکہ ایک کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ خانیوال میں بیکری کو ایکسپائرڈ کلر اور فلیورز کے استعمال اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

جرمانے