تھانہ صدر میلسی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر اپ گریڈ

تھانہ صدر میلسی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر اپ گریڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب را ؤسردار علی خاں کے ویژن،،سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ،، کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع وہاڑی میں ڈی پی او وہاڑی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 محمد طارق عزیز کی خصوصی کاوش سے  تھانہ صدر میلسی اسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر اپ گریڈ کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن صدر میلسی کو جدید آئیڈیاز کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا مقصد شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہم کرنا ہے.شہریوں کی سہولت کیلئے ماڈل پولیس اسٹیشن کی عمارت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا  ڈی پی او طارق عزیز  کے مطابق۔ایک حصے میں فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پولیس کانٹر اور ویٹنگ روم بنائے گئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کانٹرز ٹوکن سسٹم کے ذریعے شہریوں کو بروقت رہنمائی اور سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے گی. سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں عوام کی سہولت کیلئے مصالحتی کمیٹی روم، ایس ایچ او روم اور میٹنگ ہال بھی فرنٹ حصے میں موجود ہونگے ڈی پی او کے مطابق پولیس اسٹیشن کے ورکنگ امور سے متعلقہ شعبوں محرر روم، تفتیشی افسران کے کمرے اور حوالات پچھلے حصہ میں ہیں۔تمام ایف آئی آرز اور رپٹ کے اندراج سمیت ریکارڈ کا اندراج ایک ٹائم لمٹ میں ہو گا جس کی باقاعدہ سپر ویژن کی جائے گی۔انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں ٹرانسپرینسی اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او کے مطابقعوام دوست پالیسی کے تحت عوام کی خدمت اور سروسز کی بہترین ڈلیوری کے لئے تھانہ میں ایس ایچ او سمیت تمام عملہ پڑھا لکھا اور خوش اخلاق تعینات ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر میلسی ضلع وہاڑی میں دوسرا جدید پولیس اسٹیشن تھانہ کلچر کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہوگا #