ملتان:آر پی او جاوید اکبر ریاض کی  میڈیا گریجوایٹس انٹرنیز سے ملاقات

  ملتان:آر پی او جاوید اکبر ریاض کی  میڈیا گریجوایٹس انٹرنیز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع  نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 سے وزیر اعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجویٹس انٹرنیز نے ملاقات کی ملاقات کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ملتان ڈویژن نے کیا آر پی او نے انٹرنیز کو محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیل سے بریف کیا انہوں نے بتایا کہ پولیس ڈیوٹی کے اوقات کار کافی مشکل ہیں پولیس 24/7 مصروف عمل رہتی ہے جس سے پولیس والوں کی گھریلو اور معاشرتی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتی ہے پولیس دستیاب وسائل میں رہ کر  مثر طریقے عوام۔کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک۔کا سرمایہ ہیں جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے نوجوانوں کو عملی زندگی کے لئے تیاری میں وزیر اعلی پنجاب انٹرن شب پروگرام  پنجاب حکومت کا نہایت احسن اقدام ہے ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ امریکہ، یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح کافی زیادہ ہے لیکن وہاں پولیس کے وسائل کافی زیادہ ہیں اور پولیس ہر قسم کے دبا سے آزاد رہ کر کام کرتی ہے جبکہ ہماری پولیس کو وسائل کی کمی درپیش ہے اور مختلف قسم کے دبا پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی ادائیگی میں آڑے آتے ہیں تاہم پولیس دبا کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام جاری رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور جرائم کی شرح میں کمی کے لیے مثبت رویوں کا فروغ ضروری ہے نوجوان مثبت سوچ اور مثبت رویوں سے اپنی منزل کے حصول اور ملک وقوم کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں منفی رجحانات کو ختم کرنا  مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے سیکورٹی امور کی بہتر طریقے سے انجام دہی اور جرائم کی شرح میں کمی لانا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے جس کے لئے پولیس دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ سائل کا حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنا اور اپنی انا کی تسکین کے لیے مخالفین پر غلط الزامات لگانا بھی ہے آخر میں میڈیا گریجویٹس انٹرنیز نے آر پی او سے پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور رویوں بارے سوالات کئے جن کے جواب پر انٹرنیز نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انٹرنیز کو اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے ریجنل آفس کی مختلف برانچوں کا بھی وزٹ کرایا اور برانچ ہیڈز پی ایس عبدالقادر، ریڈر محمد نعیم، سیکیورٹی آفیسر رفاقت علی، اے ڈی عبدالرحیم، آئی ٹی انچارج محمد حنیف نے انٹرنیز کو اپنے اپنے شعبوں کے کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا
ملاقات