منشیات برآمدگی مقدمہ، وکلاء دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت خارج
ملتان (خصو صی رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم جاوید اقبال نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ حرم گیٹ نے رواں سال مقدمہ نمبر 26 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلا دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
خارج