نکاسی آب کی شکایت پر واسا  ٹیموں کو فوری کارروائی کا حکم

نکاسی آب کی شکایت پر واسا  ٹیموں کو فوری کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے حسین آگاہی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کے علاقے میں نکاسی آب کی شکایت پر ریلیف کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص نے ایم ڈی واسا کو رپورٹ پیش کی تھی کہ اندرون شہر میں نالیوں کا پانی حسین آگاہی ہٹھار روڈ کے سیوریج سسٹم میں داخل ہوتا ہے نالیوں میں کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز اور دیگر فلوٹنگ میٹریل کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے سیوریج سسٹم شدید بندش کا شکار ہے اور گھنٹہ گھر چوک پر نکاسی آب کا سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا ہے مسلسل تین روز سے ٹیمیں، پریشر گاڑیوں کے ذریعے اور مین ہولز کی صفائی کر کے سیوریج لائن کو چلانے کے لئے دن رات کو ششیں کر رہی ہہیں مگر شدید ترین بندش کی وجہ سے نکاسی آب کا سلسلہ بحال نہیں ہو رہا جس پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے سیوریج سینٹرل ڈویژن کو نکاسی آب سسٹم کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ عارضی ریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر گھنٹہ گھر چوک پر پمپ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے انہوں نے اس صورتحال پر شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سیوریج سسٹم  میں کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ہرگز نہ ڈالیں کیونکہ یہ اشیاء سیوریج سسٹم کی شدید ترین بندش کا باعث بنتی ہیں اور ادارہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی  پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حکم