بچے پر تشدد،ڈی پی او کا نوٹس

بچے پر تشدد،ڈی پی او کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ چھٹہ (نامہ نگار)علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں معصوم بچے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 پر تشدد کرنے پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اور ایس ایچ او کوٹ چھٹہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم لواحقین سے ملے اور انہیں یقین دلایا کہ تمام تر کاروائی قانون کے مطابق اور میرٹ پر ہو گی۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ نمبر 261/22 فی الفور درج کر دیا گیا تھا۔جبکہ زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر کے اس کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا تھا۔کچھ شواہد ملے ہیں جس سے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بچوں سے زیادتی اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
ٹاسک