ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا:عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لطاسب ستی،پیر مختار،محی الدین کھوسہ،سمیع اللہ چوہدری،سید رضا بخاری اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور ملک میں انارکی اورانتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اورمتحد رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کرکے عوام کے روشن مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ ترقی کے سفر کو روکنا اپوزیشن کا اولین ایجنڈا ہے اور عوام کی حمایت سے ایسے منفی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے ذاتی ایجنڈے کوترجیح دینا خود غرضی کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی منڈیاں لگا لے، شکست پھر مخالفین کا مقدر ہے۔اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں۔ اپوزیشن کی ہر سازش کی طرح تحریک عدم اعتماد بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے رہنما اویس دریشک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں -اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی- جڑواں شہر وں میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی-سروے کے مطابق بڑے شہروں میں ہر پانچ سال بعد ٹریفک ڈبل ہو جاتی ہے -انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ شروع کرنے کا ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے- نیشنل ہائی وے این فائیو سے شروع ہونے والی38.3کلو میٹر طویل رنگ روڈ 6 لین پر مشتمل ہو گی-رنگ روڈ کے لئے 5 انٹر چینج بنائے جائیں گے اوراس منصوبے پر33ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی -منصوبے کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیواو کو دیا گیا ہے - یہ منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہو گا- منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ رنگ روڈ کی تعمیر سے تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں رنگ روڈ بنانے کے حوالے سٹڈی کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان منصوبوں پر بھی کام شروع ہو گا-وہ آج راولپنڈی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے - انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے صرف رنگ روڈ ہی نہیں دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کررہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن میں 195ارب روپے کی 822ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے اور 55 فیصد سکیموں پر کام مکمل ہو چکا ہے - پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام رہیں گے-
عثمان بزدار
لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نئے ایمرجنسی ٹاورو ٹراما سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7ارب75کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی بلاک اورٹراما سینٹر بنایا جائے گااوراس منصوبے کو اگلے سال جون تک مکمل کیا جائے گا-نیا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر 250 بیڈز پر مشتمل ہو گا-8فلور پر مشتمل ایمرجنسی ٹاور میں بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور اوردیگر 6فلورشامل ہیں۔منصوبے میں میڈیکل اینڈ سرجری ٹرائیج ایریا(Triage Area)،اوور فلو بیڈز،میڈیکل اینڈ الائیڈ سرجری،کارڈیالوجی ایمرجنسی،ڈائیلسز،سرجیکل اینڈ الائیڈ سرجری، آرتھوپیڈک، نیوروسرجری، ICU، HDU اور دیگر شعبہ جات شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 24بیڈز کی کارڈیالوجی ایمرجنسی بھی قائم کی جائے گی۔ -انہوں نے کہا کہ لاہور میں 3 نئے ایمرجنسی بلاک و ٹراما سینٹرز بنیں گے اورنئے ایمرجنسی بلاک و ٹراما سینٹرز میں 800 بیڈز کی گنجائش ہوگی-جناح ہسپتال کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی نئے ایمرجنسی بلاک کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ 30سال سے کوئی نیا جنرل ہسپتال نہیں بنایاگیاجبکہ ہماری حکومت نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بیڈ پر مشتمل نئے جنرل ہسپتال پر کام کا آغاز کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے بھر کے عوام کیلئے نیا پاکستان صحت کارڈ متعارف کرایا ہے اور400ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔پنجاب حکومت نے ہیلتھ کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ اپنی ہیلتھ کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں - صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،، حامد یار ہراج ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
سنگ بنیاد