عدم اعتماد،سیکریٹری قومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان کو نوٹس،سیکریٹریٹ عملے کو تیار رہنے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری قومی اسمبلی نے ارکان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام عملے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اتوار یا پیر کو کسی بھی وقت ایوان کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اس لئے پارلیمنٹ کا تمام عملہ تیار رہے۔دوسری جانب سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس میں ارکان کو آگاہ کیاگیاکہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔
سیکریٹری قومی اسمبلی